بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

مرے ہوئے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کرلی، شائستہ لودھی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ مرے ہوئے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کرلی تھی۔

اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مرے ہوئے شخص سے تعزیت کرلی، ہوا کچھ یوں کہ اطلاع آئی کہ انتقال ہوگیا ہے میں سمجھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوا لیکن انتقال ابرار بھائی کا ہی ہوا تھا۔

یہ پڑھیں: بچوں کو شادی اپنی مرضی سے کرنے دیں، شائستہ لودھی

شائسہ لودھی نے بتایا کہ میں ان سے کہہ رہی ہوں کہ لاہور میں کلینک کے کام سے آئی ہوئی ہوں، میں ضرور آتی ہوں، فیملی گروپ پر بھی کہا کہ آپ لوگ ضرور جائیے گا جب فیملی پہنچی تو پتا چلا کہ جن سے میں افسوس کررہی تھی کہ انہی کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں انہی سے تعزیت کیے جارہی تھی جن کی موت ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے اکثر اس طرح کی بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں میں کسی کو کہہ رہی ہوں کہ تم ’ہٹ‘ ہوجاؤ گے تو کہہ دیا کہ تم ’ہاٹ‘ ہوجاؤ گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں