تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

شائستہ لودھی کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون؟

اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پسندیدہ ساتھی اداکار  کے بارے میں بتایا ہے جس کے ساتھ کام کرنے میں انہیں سب سے زیادہ مزہ آیا۔

ڈاکٹر اور میزبان اداکارہ شائستہ لودھی پی ایس ایل کے خصوصی شو ‘دی فورتھ امپائر’ کی تازہ ترین مہمان بنیں، جہاں شو کے میزبان فہد مصطفی نے کچھ دلچسپ سوالات کیے۔

شو کے ایک سیگمنٹ میں فہد مصطفی نے اداکارہ شائستہ لودھی سے سوال کیا کہ’ انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ کس ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

سوال کے جواب میں ڈاکٹر و اداکارہ شایستہ لودھی نے کہا کہ مجھے فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا وہ میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں۔

جس پر فہد مصطفی نے بھی کہا کہ فیصل قریشی جیسے اداکار پاکستان میں بہت کم ہیں، سائشہ لودھی نے سرمد کھوسٹ اور مرینہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ مجھے ان دونوں کے ساتھ کام کر کے ایک حیرت انگیز تجربہ ملا۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ وہ سرمدکھوسٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی خوفزدہ تھیں، لیکن ان دونوں نے مل کر مجھے انہیں انتہائی پرسکون ماحول بنایا جس کے نتیجے میں ایک ایسی پرفارمنس سامنے آئی جس سے ناظرین لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ شائستہ لودھی اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے  ڈرامہ سیریل ‘سمجھوتا’ میں نظر آ رہی ہیں اس ڈرامے میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شازل شوکت، عدیل چودھری، علی انصاری، مرزا زین بیگ، سدرہ نیازی، مومنہ اقبال اور ہما نواب بھی شامل ہیں۔

Comments