The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کو نوازستان بننے نہیں دیں گے، شرجیل میمن

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، پی پی پاکستان کو نوازستان کبھی بننے نہیں دے گی۔

اسلام آباد سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کہاجارہاہےڈیل کرکےآیا ہوں،بس اللہ کوراضی کرسکتاہوں، وطن آنے کا مقصد عدالتوں کا سامنا کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’میری غیر موجودگی میں وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری سے نام اسی سی ایل میں ڈالا گیا، چوہدری نثار ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کی پالیسی واضح کریں‘‘۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اس لیے جو مرضی میں آئے وہ فیصلہ کرلیتے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کو کبھی بھی نوازستان نہیں بننے دے گی‘‘۔

پی پی کے رہنما نے مزید کہاکہ ’’ذاتی سوچ ہے کہ میاں صاحب کبھی دل سے بات نہیں کرتے اور وہ دل میں باتیں چھپا کر رکھتے ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتاری نہیں اغواء کیا گیا تھا جس اچھا عمل نہیں تھا‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں