پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شکیب الحسن ورلڈکپ کے کامیاب ترین آل راؤنڈر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: بنگلا دیش کی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا 43واں میچ بنگلا دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر اہم ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بنگلادیش کے آل راؤنڈ ورلڈکپ 2019 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے اب تک ہونے والے میچز میں 606 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر اگر ورلڈکپ کی بات کی جائے تو شکیب الحسن نے تمام ہی میچز میں شاندار بیٹنگ کی۔

شکیب الحسن نے 8 میچز میں دو سنچریاں بنائیں جن میں سے ایک میں وہ ناٹ آؤٹ بھی رہے، پہلے میچ میں انہوں نے 75 ، دوسرے میں 64، تیسرے 121، چوتھے میں 124 (ناٹ آؤٹ)، پانچویں میچ میں 41، چھٹے میچ میں 51، ساتویں میں 66 اور آخری میچ میں 66 رنز بنائے۔

انہوں نے پانچ نصف سنچریاں اور دو سنچریاں 86.57 کی اوسط اور 96.03 کے اسٹرائیک سے بنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اب تک ہونے والے میچز میں گیارہ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اب تک ہونے والے میچز میں شکیب الحسن 606 رنز کے ساتھ پہلے، بھارت کے روہت شرما 544 کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، ایرون فنچ پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے ، پاکستان کے بابر اعظم ساتویں اور انگلینڈ کے بریسٹو 462 کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ای ایس پی این کے مطابق ورلڈکپ کی تاریخ میں شکیب الحسن 600 رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں