بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام، نامور فلم ڈائریکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(9 اگست 2026): بھارتی پولیس نے فلم ڈائریکٹر شکیل نورانی کو 33 سالہ اداکارہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیل نورانی بڑے دل والا (1999) اور جوڑو کا غلام (2000) جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ کام کے سلسلے میں ہوئی ملاقات کے دوران شکیل نورانی نے انہیں نشہ آور چیز دی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک ویڈیو کے ذریعے ڈرایا دھمکایا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام

پولیس نے فلم ڈائریکٹر کو 8 اگست کی صبح حراست میں لیا اور عدالت نے انہیں 12 اگست 2026 تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2016 کا ہے جب دونوں کی ملاقات ہوئی تھی، اداکارہ کا الزام ہے کہ فلمی پروجیکٹ کے بہانے اسے گھر بلایا گیا جہاں یہ جرم کیا گیا۔

دوسری جانب، شکیل نورانی کے وکیل ایڈوکیٹ وکاس سنگھ گور نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے اور عدالت میں جرم ثابت ہونے تک وہ بے قصور ہیں۔

پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں