پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

شکیب الحسن کو معزول وزیراعظم کو سالگرہ پر پیغام دینا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سالگرہ پر پیغام دینا مہنگا پڑ گیا۔

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف محمود نے بنگلادیش کو رپورٹ کردیا، شکیب الحسن آئندہ بنگلادیش کے لیے نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹر نے ردعمل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا گیا ہے، بنگلادیش سے پیار ہے ایک دن ضرور وطن لوٹوں گا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کا کرکٹ کیریئر بھی تنازعات کا شکار رہا ایک لوکل میچ میں انہوں نے امپائر کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر وکٹیں اٹھا کر پھینک دی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shakib al hasan (@shaki_b75)

رواں سال مارچ میں سابق کپتان اور مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر منتخب سابق رکن قومی اسمبلی شکیب الحسن کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت ہوگیا تھا اور عدالت نے کرکٹر کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

یہ پڑھیں: شکیب الحسن کیخلاف شکنجہ سخت، اثاثے ضبط کرنے کا حکم

شکیب الحسن نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا، جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا جس کی ادائیگی کے چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔

ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے شکیب الحسن کو چیک باؤنس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے چیکس کے معاملے پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا اور بعد میں 24 دسمبر کو شکیب اور ان کی کمپنی کے 3 دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں