تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئی سی سی پابندی کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے حوالے سے اہم خبر

دبئی / ڈھاکا: بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شکیب الحسن نے آئی سی سی کی سزا مکمل ہونے کے بعد میدان میں آنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے فکسر سے رابطہ کرنے اور اطلاع نہ دینے پر شکیب الحسن کو سزا سنائی تھی۔

بنگلادیشی کرکٹر نے سٹے باز سے رابطہ کرنے کے بعد آئی سی سی حکام کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا مگر جب اُن کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا تو انہوں نے اینٹی کرپشن بورڈ کے سامنے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔

آئی سی سی نے بھارتی میچ فکسر سے رابطے کی اطلاع نہ دینے اور اس بات کو پوشیدہ رکھنے کے جرم میں شکیب الحسن پر دو سال تک تمام فارمیٹ کے میچز کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی مگر اعتراف کی وجہ سے سزا میں ایک سال کی تخفیف کی گئی تھی۔ اُن کی سزا کی مدت جمعرات 5 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: میچ فکسنگ: آل راؤنڈر پر  پابندی عائد

پابندی کے بعد شکیب الحسن نےکئی بار اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’مجھ سے جو غلطی ہوئی وہ اب مستقبل میں کبھی نہیں ہوگی‘۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو بنگلادیش کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں اپنی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے سزا کی مدت ختم ہونے اور شکیب کی میدان میں واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں