جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شکیب الحسن چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد نے اتوار کے روز بتایا کہ شکیب الحسن آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

نجی تقریب کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال شکیب الحسن چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کے منصوبوں میں شامل ہیں، شکیب کے لیے بنگلا دیش کے لیے کھیلنا یقیناً ایک چیلنج ہے جب وہ ملک سے دور ہیں لیکن وہ اگلے سال فروری اور مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ شکیب اب بھی ہماری فہرست میں شامل ہیں ہمیں امید ہے کہ اگر ان کی موجودہ صورتحال کا کوئی حل نکلتا ہے تو وہ قومی ٹیم میں نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھیں گے تاہم، بیرون ملک سے مقابلہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کافی چیلنجز پیش کرتا ہے۔

عوامی لیگ سے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں رہنے والے شکیب نے آخری بار اکتوبر میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی تھی۔

بی سی بی حکام کے مشورے کے بعد آل راؤنڈر جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے وطن واپس نہیں آئے اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے افغانستان کے خلاف ون ڈے میچز سے محروم ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں