The news is by your side.

Advertisement

شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی دلوادی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دے دی، شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 123 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 34ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حسن محمد نے تین اور مستفیض الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم 33 ویں اوور میں 122 آؤٹ ہوگئی تھی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیزٹیم کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔ شاندار بولنگ پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں