ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: شکیرا کا نیا گانا ریلیز کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس(10 مئی 2026): عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار شکیرا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے نئے گانے دائی دائی کو باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کا ترانہ قرار دے دیا ہے۔

49 سالہ سپر اسٹار نے برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم میں فلمائی گئی ایک منٹ کی انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اس نئے ٹریک کی جھلک شیئر کی ہے۔ یہ گانا 14 مئی کو ریلیز کیا جائے گا، جس میں نائیجیریا کے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ ‘برنا بوائے’ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ گانا امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے رواں سال کے ٹورنامنٹ کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کے طور پر استعمال ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہوگا جو 19 جولائی تک جاری رہے گا۔ یہ تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ ہوگا جس میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے، جس میں کولمبیا بھی شرکت کر رہا ہے۔

"دائی دائی” شکیرا کا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے چوتھا بڑا میوزیکل کنٹری بیوشن ہے، جس نے انہیں اس ٹورنامنٹ کی سب سے مستند آواز بنا دیا ہے

واکا واکا (2010)

 جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کا یہ گانا عالمی سطح پر مقبول ہوا اور اب تک کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فٹ بال ترانوں میں سے ایک ہے۔

لا لا لا (2014)

برازیل ورلڈ کپ کے لیے شکیرا نے یہ گانا پیش کیا اور ریو ڈی جنیرو میں اختتامی تقریب میں پرفارم بھی کیا۔

ہپس ڈونٹ لائی (2006)

 جرمنی میں ہونے والے ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اس گانے کی پرفارمنس نے شکیرا کے نام کو فٹ بال کے جشن کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔

عالمی شائقین کو توقع ہے کہ ماضی کی طرح "دائی دائی” بھی چارٹس پر حکمرانی کرے گا اور اسٹیڈیمز میں مداحوں کے جوش و خروش کو دوبالا کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں