تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جب شکتی کپور کو سیٹ پر اداکاروں نے تھپڑ مار دیے

بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے مزاحیہ شو میں کیریئر کے دوران پیش آئے تلخ تجربات بیان کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈی اداکار شکتی کپور نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’موالی‘ اور ’ستے پہ ستہ‘ کی شوٹنگ کررہا تھا کے ایک سین میں کئی بار مرحوم اداکار قادر خان نے مجھے تھپڑ مارے، اس کے بعد ارونا ایرانی نے بھی مجھے تھپڑ مارا جس کے بعد میں نیچے گر گیا تب مجھے ایسا لگا کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ’شروع میں وہ فلموں میں بطور ہیرو اداکاری کرنا چاہتے تھے۔

شکتی کپور نے کہا کہ اپنی پہلی فلم ’ستے پہ ستہ‘ کی یہ بہت اچھی فلم تھی اس لیے جب راج سپی نے مزاحیہ کردار کے لیے رابطہ کیا تو مجھے ایسا لگا جیسے میرے ولن کے کرداروں کو سراہا جارہا ہے پھر مجھے وہ کامیڈین کیوں بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھپڑ پڑنے کے بعد میں قادر خان کے پاس گیا اور کہا کہ میں آپ کے قدموں کو چھوتا ہوں پلیز میرا شام کا ٹکٹ بُک کردیں، میں اس فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتا میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے اور میں نے ابھی شادی نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکتی کپور کے ساتھ مزاحیہ شو میں اسرانی، پینتل اور تکو تلسانیہ بھی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں