ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

شالیمار ایکسپریس حادثے کی وجہ سامنے آگئی، ذمہ داروں کا تعین ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ ہو گئیں۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ لاکھاروڈ اسٹیشن کے قریب ٹرین اور بی ایس ایس سی آر کے درمیان حادثہ ہوا، سگنل ریڈ ہونے کے باوجود ٹرین نہ رک سکی جس سےحادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو سگنل ریڈ ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن اسپیڈ زیادہ تھی، شالیمار ایکسپریس اوورشوٹ ہونے کے باعث کھڑی ٹرین سے جاٹکرائی۔

شالیمار ایکسپریس مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ

حادثے میں متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں اور کنٹینرز گرنے سے مین لائن بلاک ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت ندیم شاہ کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

حادثے سے ریلوے ٹریک اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریلوےٹریفک معطل ہے جس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں