The news is by your side.

Advertisement

لاہور: نوسالہ بچی کا قاتل اس ہی کا بھائی نکلا

لاہور: شالیمار میں نو سالہ ایمان تنویر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ۔مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا، انویسٹی گشن پولیس مغل پورہ نے نو سالہ ایمان کے قتل میں ملوث مقتولہ کے بھائی عبدالرحمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ30جون کو لاہور کے علاقے شالیمار میں ایک مکان سے نو سالہ بچی ایمان کی لاش ملی تھی پولیس نے تفتیش کے کے بعد قتل کا معمہ حل کر کے مقتولہ کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق نو سالہ ایمان اور اس کا گیا رہ سالہ بھائی عبدالرحمان دونوں گھر میں اکیلے تھے دونوں بہن بھائیوں میں ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی تو عبدالرحمان نے اپنی بہن ایمان کے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر فرش پر کھینچا جس سے ایمان کی موت واقع ہوگئی ۔

اس کے بعد عبدالرحمان نے بھی اپنا بازو کاٹ لیا، محلے دار چیخ وپکار سن کر گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے تو دیکھا کہ عبدالرحمان زخمی حالت میں ہے جبکہ ایمان کو مردہ حالت میں پایا گیا۔


مزید پڑھیں: دس سالہ بچی کا گلے میں پھندا ڈال کرقتل ، بھائی زخمی


پولیس نے اسی وقت عبدالرحمان کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا تھا، ابتدائی تفتیش میں ہی ملزم نے جرم قبول کر لیا۔ واضح رہے کہ واقعے کے فوری بعد بچوں کی دادی نے قتل کا الزام سوتیلی ماں پر عائد کیا تھا جواب غلط ثابت ہوگیا۔


مزید پڑھیں : دس سالہ لڑکا 3 سالہ بچی کے قتل میں گرفتار


 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں