بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

نریندر مودی نے شلپا شیٹھی کو صفائی مہم کا سفیر مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو’’انڈیا صفائی مہم ‘‘ کا برینڈ ایمبسیڈر(سفیر ) مقرر کر دیا گیا ہے جس کے تحت شلپاشیٹھی ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں لوگوں کو حفظان صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو ’’بھارت صفائی مہم ‘‘ کی سفیر مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت شیلپا شیٹھی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کی اہمیت اور سڑکوں ،بازاروں اور گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی ’’صاف انڈیا مہم ‘‘ میں اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہو چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن ،سلمان خان سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

یاد رہے شلپا شیٹھی نے فی الحال بھارتی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور نہ ہی کسی ٹی وی پروگرام کی زینت بنتی نظر نہیں آ رہی ہیں تاہم وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے اکثر و بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جس میں وہ یوگا و ایرو بک ورزشوں سے آگاہی فراہم کرتی نظر آتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں