The news is by your side.

Advertisement

’’الحمداللہ !! ہم والدین بننے والے ہیں‘‘

اوٹاوا: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور اُن کی اہلیہ فروگی نے نئے مہمان کی متوقع آمد کی خوش خبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھوں میں کیک تھا۔ شام ادریس نے لکھا کہ ’’ہم آپ سے ایک اچھی خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ الحمد اللہ ہم والدین بننے والے ہیں‘‘۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب اسٹار شام ادریس کی اہلیہ فروگی پر کراچی میں حملہ، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ کینیڈین شہریت رکھنے والے شام ادریس کا شمار یوٹیوب کی اُن معروف شخصیات میں ہوتا ہے جن کے چینلز پر لاکھوں کی تعداد میں سبسکرائبرز موجود ہیں۔

View this post on Instagram

We wanted to share some beautiful news with you all. We are becoming parents. Alhamdulillah. Keep us in your prayers ❤️

A post shared by Sham Idrees (@shamidrees) on

گزشتہ دنوں شام ادریس اور اُن کی اہلیہ نے کراچی کے نجی مال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کچھ بدمزدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں فروگی نے مخالف وی لاگر پر الزام عائد کیا تھا البتہ پھر انہوں نے معاف کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں