جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

روہت شرما اور کوہلی کے فیصلے پر شامی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ ماہ بارباڈوس میں بھارت کے T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کیا ہے۔

یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے روہت شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر حیرانی کا اظہار کیا۔

محمد شامی نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی T20I سے ریٹائرمنٹ ایک جھٹکا تھا وہ ہندوستان کے لیے مضبوط رہے ہیں، شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہیں اور وائٹ بال کرکٹ کے بادشاہ کے طور پر اپنے خطابات حاصل کرتے ہیں ان کی بیک وقت ریٹائرمنٹ حیران کن ہے لیکن یہ قدرتی سائیکل کا حصہ ہے جب ایک کھلاڑی چھوڑتا ہے، دوسرا قدم رکھتا ہے۔

محمد شامی نے حال ہی میں ان افواہوں کا ازالہ کیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ہندوستانی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا سے شادی کر لی ہے۔ یہ افواہیں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک سے ثانیہ کی طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

شامی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ میمز تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیے گئے ہوتے تو وہ ان سے براہ راست مخاطب ہوتے لیکن میں ایک بات کہنا چاہوں گا  اگر آپ میں یہ سب باتیں تصدیق شدہ پیچز سے کہنے کی ہمت ہے تو میں جواب دوں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں