شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار شمعون عباسی نے بیٹی انزیلہ عباسی کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی۔
اداکار شمعون عباسی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پوڈ کاسٹ میں لوگوں کی زندگیوں پر بحث کرنے کے خلاف ہوں، میرا مطلب ہے کہ چیزوں کو نجی رکھنا چاہیے، میں نہیں چاہتا کہ مجھے ولن کے طور پر پیش کیا جائے، اس لیے مجھے ان الزامات کا جواب دینا ہوگا جو مجھ پر لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیزوں کو واضح کرنا میرا حق ہے، میں مشکل سوالات سے بھاگنے والا نہیں ہوں۔
شمعون عباسی نے کہا کہ اگر آپ جویریہ عباسی کی بات کررہے ہیں تو ہم 13 سال ساتھ تھے، ان 13 سالوں میں ایک دوسرے کی ذمہ داریاں اٹھا رہے تھے انزیلہ کی پیدائش ہوئی اور جب علیحدگی بھی ہوئی تو میں پاکستان سے باہر نہیں گیا، ہم جب بھی رہے دو سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر رہے۔
یہ پڑھیں: شمعون عباسی نے طلاق کی وجہ بتا دی
اداکار نے کہا کہ پھر میں نے نوٹس کیا کہ جس بچی کے ہاتھ میں 12 گھنٹے موبائل ہوتا ہے وہ بابا کے میسج کے جواب بھی نہیں دے رہی، دوسری بات یہ ہے کہ پیسے کما کر دینا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مجھے بلز دکھانے پڑیں گے یا بتانا پڑے گا، عدالت میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی کہ اتنے پیسے دینے ہیں، ہم سب مل جل کر کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور بیٹی انزیلہ کے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں رہا، صرف یہ ہوا کہ بیٹی کا فاصلہ میرے لیے حیران کن تھا جس سے مجھے افسوس ہوا۔
شمعون عباسی نے کہا کہ میں ایک حادثے کی وجہ سے انزیلہ کی شادی میں شریک نہیں ہوا، میری تین دن تک سرجری ہوئی، میں نے بیٹی سے بات کی جس پر وہ ٹھیک تھی لیکن انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
اداکار نے کہا کہ وہ دونوں مجھ سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں جس پر میں خوش ہوں، میں ان کی پرامن زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


