جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی؟ اداکار شمعون عباسی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ انہیں دو مرتبہ بھارتی فملوں میں کام کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے منع کردیا۔

یہ بات انہوں نے ایک آن لائن شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے اپنی فلموں کیلئے آفر کی تھی۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ’’وار‘‘ میں کام کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں پریانکاچوپڑا بھی تھیں لیکن میرے اور پریانکا چوپڑا کے پاس فلم کیلئے وقت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میں نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی پیشکش کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں فلم کی ٹیم کے ساتھ چھ سات ماہ گزاروں لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا لہٰذا میں نے انہیں بھی منع کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں