منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

شمسو بی بی قتل کیس میں 4 مشتبہ افراد زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلمانہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس میں پولیس نے فرار ملزمان کے دو سہولت کاروں سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ہیلمٹ پہنے ملزمان کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل موٹر سائیکل ملزمان نے دو روز قبل ٹک ٹاکر شمسو بی کو قتل اور ان کی بہن کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 14 اگست کو شمسو بی بی کو کاشف عرف کاشی نامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی، جس میں اسے فوری طور پر گھر سے باہر آنے کو کہا گیا۔

TikToker Shamsoo Bibi CCTV Footage

جس کے بعد وہ 15 سالہ بہن عاصمہ اور بھائی نعمت اللہ کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئیں تو کچھ ہی دیر بعد پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایک گولی ٹک ٹاکر کی گردن میں لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کی 15 سالہ بہن عاصمہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

مقتولہ کے والد فضل صاحبزادہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جب وہ ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا پہنچے تو ان کی بیٹی کا جسد خاکی مردہ خانے میں موجود تھا جہاں انہوں نے لاش کی شناخت کی۔

اہم ترین

مزید خبریں