جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

اہم پاکستانی کھلاڑی کی شادی کی تاریخ شامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی ٹیم کے اہم بلے باز شان مسعود کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ شان مسعود آئندہ سال کے پہلے ماہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ان کی شادی 21 جنوری 2023 کو پشاور میں منعقد ہو گی۔ شان مسعود کی ہونے والی اہلیہ کا نام میشے خان ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔

کویت میں پیدا ہونے والے 33 سالہ شان مسعود میشے خان سے پسند کی شادی کر رہے ہیں۔ قومی بلے باز نے شادی کے حوالے فی الحال باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے 25 ٹیسٹ میچز، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں