پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بنگلادیش انتقام لینے نہیں سیریز جیتنے آئے ہیں۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ 20 وکٹیں حاصل کریں گے تو ہی جیت پائیں گے، ہر کرکٹر اور ہر ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ ٹرافی اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے سرفراز کی کوچنگ سے فائدہ ہوگا، انہیں معلوم ہے پلیئرز کو کس طرح لے کر چلنا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہم کسی اپوزیشن کو آسان نہیں لیتے، بنگلا دیش کی اپنی اسٹرینتھ ہے اور ہماری اپنی اسٹرینتھ ہے۔
یہ پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں کس کا امتحان ہوگا؟ معین خان نے بتا دیا
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم بنگلا دیش کے خلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے چیلنج ہے، ہمارا اسکواڈ اچھا ہے، اب اس بات پر منحصر ہے کہ کون 10 دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پچ کے اوپر ابھی تک گھاس نظر آ رہی ہے، پچ ایسی لگ رہی ہے کہ جس پر پیسرز کو زیادہ مدد ملے گی، ہم پچ کا فائنل جائزہ لیں گے اور اس کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے، امید ہے کہ ان کے خلاف اچھے رنز کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


