اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ورلڈ چیمپئن کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا اس پر کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے بہت اچھا کھیلا اور ٹف ٹائم دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے بہت اچھا کھیلا اور ٹف ٹائم دیا، وہ ورلڈچیمپئن ہیں تبھی انہوں نے ہمارے لئے مشکل کی۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑیوں کوکریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہم ماضی میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیلتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فاسٹ بولر بھی اہم ہیں جبکہ اسپنرز نے بہت اچھی بولنگ کی، ہمارے پاس اچھے اسپنرز بینچ پر بھی موجود ہیں۔ پہلا ٹیسٹ جیتنا ہمارے لئے بہت اچھا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کچھ سیشنز میں اچھا کھیلا، کچھ چیزیں سیکھ کر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقی کپتان نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتادی

ایڈن مارکرم نے کہا کہ پہلی اننگز میں 5 آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اچھی پارٹنر شپ لگائی، متھو سوامی نے بہت اچھی بولنگ کی، ا ن کیلئے خوشی ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اگلے میچ کی کنڈیشنز کا ابھی اندازہ نہیں، ہماری ٹیم اس میچ میں بھی کافی اچھی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں