ڈھاکا (13 مئی 2026): پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی ذمہ داری پوری ٹیم پر ڈال دی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ معافی نہیں دیتی۔ ہمیں کئی موقع ملے لیکن غلطیاں کریں گے تو یہی نتیجہ آئےگا۔
شان مسعود نے کہا کہ ہار کر مایوسی ہوئی، ہمیں امید تھی کے ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا انہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹرز لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کرسکتے تھے۔ جیتنے کے لیے خود احتسابی کرنا ہوگی۔
پاکسانی کپتان نے کہا کہ بطور کپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شنتو کی پارٹنر شپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔
ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا، جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے ایک بار پھر غلطیوں سے سبق سیکھنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللہ فضل کی ڈیبیو میچ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کر دی، اپنی سر زمین پر پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ ہرا دیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


