تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...
Array

کس نے سپورٹ کیا؟ شان مسعود نے بتادیا

ورلڈ کپ میں منتخب ہونے والے قومی کرکٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ سابق کوچ مکی آرتھر نے کاؤنٹی کرکٹ میں کافی سپورٹ کیا۔

قومی کرکٹر شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے پی ایس ایل بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں سیریز کے میچز دلچسپ ہوں گے اور سیریز مداحوں کے لیے یادگار ہوگی۔

شان مسعود نے کہا کہ کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلے میں نیشنل ٹی 20 کپ میں نمبر چار میں کھیلا ہوں کرکٹر کو اپنے نمبرز میں ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے جس نمبر پر بھی کھلایا گیا اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بطور کپتان بہترین انداز میں قومی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں میری دلچسپی صرف بطورکھلاڑی ٹیم میں شمولیت پر فوکس ہے۔

Comments

- Advertisement -