تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شان مسعود فٹنس میں سب سے آگے

لاہور: اوپنر شان مسعود پاکستان کے سب سے فٹ کھلاڑی بن گئے، سپر فٹ کھلاڑیوں میں شان مسعود نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ کیمپ لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔

فٹنس ٹیسٹ کیمپ کے پہلے روز 10 کرکٹرز نے رپورٹ کی، ٹرینر یاسر ملک نے بابراعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق، محمد عباس، شاہین آفریدی، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بنگلادیش پریمیئر لیگ سے واپسی پر 20 جنوری کو ٹیسٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ، کھلاڑی بیمار پڑگئے

فخر زمان اور حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ میڈیکل رپورٹس کلئیر آنے پر ہوگا جس کرکٹرکی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوگی اس کی تنخواہ میں سے 15 فی صد کٹوتی ہوگی۔

ٹائیفائیڈ کے باعث فاسٹ بولرعثمان شنواری کا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ جبکہ وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، اسد شفیق اور محمد رضوان کے ٹیسٹ بھی بعد میں لیےجائیں گے۔

ابتدائی طور پر کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں شان مسعود کو سپر فٹ قرار دیا گیا، انہوں نے اپنی فٹنس سے خود کو سپر فٹ ثابت کیا جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی فٹنس بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں، ان کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے تاہم وہ سپر فٹ کھلاڑیوں کی کیٹگری میں شامل نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -