کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست 78رنز کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچا دیاہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن ناردرن کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
کپتان شان مسعود نے 58 گیندوں پر ناقابل شکست 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 161 رنز کے تعاقب میں وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف کے ہمراہ 91 رنز کا آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ ذیشان اشرف 55 رنز بناکر موسیٰ خان کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Southern Punjab are in the Final 🙌
Scorecard: https://t.co/alCMuXWtHS
Highlights: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvSP https://t.co/ub4g0LdpIz pic.twitter.com/Qb7CjaWIAW— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2020
گزشتہ میچ کے ہیرو صہیب مقصود نے کپتان کے ہمراہ اسکور بورڈ کو چلانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ 16 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ خوشدل شاہ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت ایک رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ کپتان شان مسعود نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ناردرن کے موسیٰ خان، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی عمران اور شاداب خان کے علاوہ کسی بلے باز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے۔ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اسپنر زاہد محمود نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
🎯 1⃣ 6⃣ 1⃣
Can Southern Punjab chase this down?LIVE: https://t.co/alCMuXWtHS
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvSP https://t.co/JKrHgQ0hSo pic.twitter.com/xXWJlIKhcl— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2020
میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔