جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق کپتان شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ شان مسعود نے پہلےدن ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث معائنے کے لیے ٹریننگ سے باہر رہے ان کی انگلی کی انجری کا دوبارہ معائنہ کل کیا جائےگا۔

معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا اور ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل کل صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

طبی معائنے کے بعد شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں جارڈن کاکس دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل کے باہر ہونے پر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

اہم ترین

فرید قریشی
فرید قریشی
فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔

مزید خبریں