تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

’ماں کے بغیر دنیا بے معنیٰ سی لگ رہی ہے‘

لاہور: ایک روز قبل انتقال کر جانے والی  پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے صاحبزادے شان شاہد نے والدہ کے بچھڑنے پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شان نے والدہ کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں کیونکہ میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’والدہ کے بغیر تو دنیا بے معنیٰ سی لگ رہی ہے، مجھے کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں والدہ کی شدید ضرورت محسوس ہوتی تھی، بس اب یہ امید ہے کہ ایک دن میں والدہ سے ضرور ملاقات کروں گا‘۔

شان نے مزید لکھا کہ ’میں والدہ سے محبت کرتا تھا اور یہ ہمیشہ رہے گی‘۔

مزید پڑھیں: ماضی کی معروف فلمی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کرگئیں

یاد رہے کہ کینسر کے مرض سے لڑنے والی عابدہ ریاض عرف نیلو بیگم گزشتہ روز 80 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں تھیں، وہ فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں۔ اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال کی خبر اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔

نیلو بیگم کی تدفین

 معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ اور تدفین لاہور میں کردی گئی۔ نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے حق میں مغفرت کے لیے دُعا کی۔

Comments

- Advertisement -