بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بھارت کے خلاف شناکا رن آؤٹ ہوکر بھی ناٹ آؤٹ کیوں قرار پائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں سری لنکا اور بھارت کا میچ برابر ہوا جس کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دی، سری لنکا نے سپر اوور میں 2 رنز بنائے، بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بھارت نے مقررہ اوور میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے سری لنکا نے بھی 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا کر میچ برابر کردیا۔

یہ پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور: بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور کوشل پریرا صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد دسن شناکا کو امپائر نے کیچ آؤٹ قرار دیا اور سنجو سیمسن نے رن آؤٹ بھی کردیا۔

Image

لیکن امپائر انہیں پہلے کیچ آؤٹ قرار دے چکے تھے لہٰذا جب شناکا نے ریویو لیا تو وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

اس طرح سری لنکن بیٹر رن آؤٹ سے بچ گئے کیونکہ آن فیلڈ امپائر نے پہلے فیصلے میں کیچ کی اپیل پر ہی آؤٹ دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں