آل راؤنڈرکرکٹرشین واٹسن ٹی ٹین لیگ میں کراچیئنز کی نمائندگی کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

آل راؤنڈرکرکٹرشین واٹسن ٹی ٹین لیگ میں کراچیئنز کی نمائندگی کریں گے

کراچی : سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن ٹی ٹین لیگ میں کراچیئنز کی نمائندگی کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چیلنجنگ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن پہلی بار ٹی ٹین لیگ کاحصہ بننے پر خوش ہیں، انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چیلنجنگ بھی ہے۔

شین واٹسن کہتے ہیں کہ کیرئیر کے اس موڑ پر نئے چیلنج ملنا خوش آئند ہے، امید ہے کراچینز کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں واٹسن بولے کہ ٹی ٹین لیگ انٹرٹیمنٹ سے بھرپور ایونٹ ہے، امید ہے شائقین پی ایس ایل کی طرح ٹی ٹین کو بھی کامیاب بنائیں گے۔

آل راؤنڈر شین واٹسن ٹی ٹین لیگ میں کراچیئنز کی نمائندگی کریں گے، وہ ٹی ٹین لیگ کیلئے بے تاب ہیں، پچ پر کھڑے ہوکر مار دھاڑ کرنے کے ماہر شین واٹسن ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: شین واٹسن کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو شکست

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن جو 23 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، اس میں آٹھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جبکہ یہ لیگ دس روز پر مشتمل ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں