ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

فخر زمان کے 99 میٹر چھکے پر شین واٹسن نے حیرت کے مارے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فخر زمان کے لیگ سائیڈ پر مارے گئے 99 میٹر کے چھکے نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن کو بھی حیران کردیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تسکین احمد کی سیدھی لائن پر پڑنے والی گیند کو فخر زمان نے باؤنڈری کا راستہ دکھایا۔

فخر کی اس زور دار ہٹ کی شین واٹسن بھی تعریف کیے بنا نہ رہے سکے کمینٹری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت دنیا میں چند ہی ایسے بلے باز ہیں جو اس طرح کی سیدھی لائن و لینتھ کی گیند کے ساتھ ایسا سلوک کرسکتے ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ اس لیے آپ کو اس طرح کے پلیئرز پر اپنا اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ فخر زمان اس طرح کی کارکردگی دکھانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے شاٹس دیکھ کر شائقین اپنا ٹی وی آن رکھتے ہیں اور میچز کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں