تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بیٹی کی سالگرہ پر شنیرا اکرم کا محبت بھرا پیغام

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بیٹی عائلہ کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر بیٹی کیلئے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ تصویر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ ‘انشاء اللّٰہ! آپ اسی طرح خوبصورت، نرم دل، حوصلہ مند، ناقابل یقین انسان رہیں گی جیسے کہ آپ آج ہیں’۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عائلہ کے تھیم برتھڈے کیک بھی ویڈیو بھی شیئر کی اور بیٹی کو اپنی فیملی کی پوری دنیا کا مرکز قرار دیا۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے اپنی بیٹی اور بیٹوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ‘اُن کے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ اُن کی زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے’۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم کی شنیرا اکرم سے 2013 میں شادی ہوئی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے جب کہ دو بیٹے ان کی پہلی بیوی ہما مفتی ہیں جن سے وسیم اکرم نے 1993 میں پسند کی شادی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -