بیجنگ : ریچھ کو سیاحوں کی بس سے دور کرنے والا چڑیا گھر کا ملازم خود ریچھوں کا شکار بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں واقع چڑیا گھر میں ریچھوں کے حملے کا دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا جسے بس میں سوار سیاحوں نے برائے راست دیکھا۔
ریچھوں نے وائلڈ بیسٹ ایریا میں ملازم پر حملہ کیا جو ریچھوں کو سیاحوں کی بس سے دور کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
تاہم ریچھ تو بس سے دور نہ ہوئے لیکن اس بدقسمت ملازم کو اپنی جانب کھینچ لیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق انکلوژر کے قریب مشین کے ذریعے کھدائی کا کام کرنے والے ملازم نے ریچھوں کو بس سے دور کرنے کی کوشش کی، چڑیا گھر کا ملازم ریچھوں کو سیاحوں کی بس سے دور تو نہ بھگا سکا لیکن ریچھ بدقسمت ملازم کو اپنے گھسیٹ کر لے گئے۔
خوفناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے انکلوژر کو بند کردیا اور حفاظتی انتظامات میں مزید بہتری کےلیے سیاحوں کے ٹکٹ بھی واپس کردئیے۔
واضح رہے کہ چڑیا گھر کے اس ایریا میں سیاحوں کو صرف بس میں گھومنے کی اجازت ہے کیونکہ یہاں جانور آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔