ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

شانگلہ : گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے میاں، بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ: گھر میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا آسمانی بجلی گھر پر اس وقت گری جب خاندان کے افراد اندر موجود تھے، واقعے کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گھر میں موجود دو دیگر بچے خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں