بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

شانگلہ میں ریت کے ٹیلے تلے دب کر 8 بچے جاں بحق ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریت کے ٹیلے تلے دب کر کم از کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شانگلہ کے علاقے مارتونگ خاص میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران ریت کا ٹیلہ ان پر گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 8 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہیوی مشنیری بھی طلب کرلی گئی۔

حادثے کے فوری بعد دو بچوں کو زندہ حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم معصوم دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں