تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی بربریت کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا تھا۔

کنگنا رناوت نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی حمایت کی اور اسرائیل کی حمایت کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

اداکارہ کی اس نفرت انگیز پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ اداکارہ کے نام خصوصی پیغام شیئر کیا۔

شنیرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’بھارت میں کہیں بھی ایک چھوٹا سا ٹول باکس موجود ہے جس میں ایک چھوٹا اسکرو گم ہوگیا ہے، وہ اسکرو کنگنا رناوت کا ہے۔‘

شنیرا کے اس ٹویٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنائی تھی۔

منیب بٹ نے کہا تھا کہ کنگنا رناوت کی جانب سے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنا رناوت دماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -