تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کا آسان طریقہ بتادیا

کراچی: پاکستان سپرلیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے آسان طریقے بتا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شنیرا اکرم نے لکھا کہ کراچی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسے شکست دینے کے لیے جن باتوں کا خیال رکھنا ہے اُن میں صحت مند طرز زندگی ، قوتِ مدافعت کا بہتر ہونا اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونا بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے جس کی معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ متاثرہ اشخاص کا تعلق کراچی اور اسلام آباد سے ہے اور دونوں مقامی علاقوں کے اسپتالوں میں ہی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک صرف چین میں ہی ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی جبکہ ایران میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 16 کے قریب پہنچ گئی۔

وائرس نے دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک کو متاثر کیا، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، بھارت، اٹلی، انڈونیشیا سمیت دیگر میں بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -