منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’اکشے کمار نے میری رنگت کا مذاق اُڑنے پر کبھی معافی نہیں مانگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 90ء کی دہائی کی نامور اداکارہ شانتی پریا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی سانولی رنگت کا مذاق اُڑایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شانتی پریا نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سوگندھ‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ بعدازاں وہ متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

شانتی پریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم ’سوگندھ‘ کی عکس بندی کے دوران ماحول کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سُپر اسٹار نے میری سانولی رنگت کا مذاق اُڑایا تھا۔

شانتی نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک بار اکشے کمار نے میرے گھٹنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سب کے سامنے کہہ دیا تھا کہ یہ اتنے کالے کیوں ہیں؟ مجھے ان کے تکلیف دہ تبصرے سے بہت زیادہ دُکھ پہنچا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اور میری بہن نے ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اسی طرح کے تبصروں کو سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نہ صرف 90ء کی دہائی میں بلکہ اب تک ہماری رنگت کے بارے میں ایسے تبصرے کیے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں