تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی فیشن ڈیزائنر کی پراسرار موت، لاش باتھ روم سے برآمد

ممبئی: بھارت کی مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اُن کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شری دتہ کلکتہ میں واقع اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں، وہ گزشتہ روز اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کو جب اطلاع ملی تو بھاری نفری اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور پھر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم بھی کیا جس کی رپورٹ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی سامنے نہیں آئی۔

ڈاکٹرز نے ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 63 سالہ شربری دتہ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی مگر حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں: نوجوان کرکٹر گھر سے مردہ حالت میں برآمد

میڈیا رپورٹ کے مطابق شربری دتہ معروف بنگالی شاعر اجت دتہ کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنگ پڑھی اور پھر اس شعبے میں قدم رکھ کر اپنا نام بنایا۔

شربری ’شُنیا‘ کے نام سے کام کرتی تھیں، اُن کا برانڈ خاصہ مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ کلکتہ سمیت بھارت کے دیگر علاقوں میں اُن کے آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -