افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو 15دن قید اور 1لاکھ 10ہزارروپے جرمانے کی سزا -
The news is by your side.

Advertisement

افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو 15دن قید اور 1لاکھ 10ہزارروپے جرمانے کی سزا

پشاور : مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو پندرہ دن قید اور ایک لاکھ دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ سزا مکمل ہوتے ہی پاکستان بھی چھوڑنے کا بھی حکم دیدیا، افغانی مونا لیزا شربت گلہ پر پاکستان کاجعلی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران شربت گلہ بی بی نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ، عدالت نے شربت گلہ بی بی کو پندرہ دن قید اور ایک لاکھ دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ سزا مکمل ہونے پر شربت گلہ بی بی کو ڈی پورٹ کردیا جائے۔

شربت گلہ بی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جس دن سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے اب تک وہ 11 دن جیل میں گزار چکی ہیں اور وہ چار دن مزید جیل میں گزاریں گی اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد وہ رہا ہو جائیں گی۔


مزید پڑھیں : جعلی شناختی کارڈ کیس، شربت گلہ کی ضمانت مسترد


شربت گلہ کو رہائی کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

sharbat-post-1

گزشتہ سماعت میں عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے شربت گلہ کو رعایت دی جاسکتی ہے لیکن جعلی شناختی کارڈ بنانا قومی جرم ہیں۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو چودہ روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، جعلی شناختی کارڈ کیس میں گرفتارشربت گلہ بی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔


مزید پڑھیں : پشاور: سبزآنکھوں والی افغان خاتون شربت بی بی گرفتار


یاد رہے 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے شربت بی بی کو گرفتار کرلیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، ایف آئی اے کے مطابق شربت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعدانیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی، شربت گلہ اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں