افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا

پشاور : افغان مونا لیزا شربت گلہ کو سزا پوری ہونے پر افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا، شربت گلہ کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سبز آنکھوں سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی افغان مونا لیزا کو گزشتہ شب انتہائی سخت سیکورٹی میں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا خاصہ دار فورس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شربت گلہ کو افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کابل میں آج افغان صدر خود شربت گلہ کا استقبال کرینگے جبکہ زرائع کے مطابق شربت گلہ کو رہائش کیلئے ذاتی گھر بھی دیا جائیگا، شربت گلہ کو دنیا بھر کے ممالک سے پناہ کیلئے دعوت دی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : شربت گلہ بی بی نے پاکستان میں رہنے سے انکارکردیا


گزشتہ روز افغان خاتون شربت گلہ لئی نے پاکستان میں قیام کرنے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے سے معذرت کرلی، شربت گلہ نے اپنے وطن واپس جانے کیلئے صوبائی حکومت کو درخواست دی تھی، جیسے منظور کرتے ہوئے انہیں وطن واپس روانہ کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں تھیں۔


مزید پڑھیں : افغان خاتون شربت گلہ بی بی کو 15دن قید اور 1لاکھ 10ہزارروپے جرمانے کی سزا


یاد رہے کہ پشاور کی مقامی عدالت نے شربت گلہ کو پندرہ دن کی قید اور سوا لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی اور سزا مکمل ہونے پر ملک بدرکرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے شربت بی بی کو گرفتار کرلیا تھا، جس پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، ایف آئی اے کے مطابق شربت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،جو افغان جنگ کے بعدانیس سو چوراسی میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آگئی تھی، شربت گلہ اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پیج پر اس کی تصویر شائع ہوئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں