شردھا اور سدھانت نے تاریخ رقم کردی

ممبئی: کپور فیملی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، شردھا اور اُن کے حقیقی بھائی نئی آنے والے فلم میں بہن بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مطلوب انڈر ورلڈ کے شخصیت داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والے فلم میں شردھا کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اُن کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم کا کردار ادا کررہے ہیں۔
شردھا کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کی تشہیر کے لیے ایک پوسٹر جاری کیا جس میں دونوں بہن بھائیوں کو فلمی کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے، شردھا حسینہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے انتھک محنت بھی کررہی ہیں۔
Check out my onscreen AND offscreen #BHAI !!!! @SiddhanthKapoor #HASEENA #ComingSoon #ApoorvaLakhia ❤ pic.twitter.com/JOo9CJTDOv
— RIYA SOMANI (@ShraddhaKapoor) March 29, 2017
کپور خاندان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے کیونکہ اس سے قبل ایک ہی گھر کے دو افراد نے کبھی حقیقی زندگی کا رشتہ فلمی کردار کے طور پر ادا نہیں کیا۔
پڑھیں: ’’ میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں،شردھاکپور ‘‘
ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی فلم’’حسینہ‘‘رواں سال 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ کے وقت شردھا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں مختلف لوگوں نے دھمکیاں بھی دیں۔