ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

’خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کو تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تباہی عالمی ضمیر پر بدنما داغ ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں ننھی ہند رجب کی دردناک پکار کا ذکر بھی کیا جو اسرائیلی درندگی کا شکار ہو کر شہید ہوئی جب کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کا شکار ارتضیٰ عباسی کے ننھے تابوت کا ذکر بھی کیا۔

شہبازشریف نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہا کہ 1967 سے پہلےکی سرحدوں کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست چاہتے ہیں اور پاکستان کئی ممالک کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے، دوسرے ملکوں سے بھی توقع کرتا کرتا ہے کہ وہ فلسطین کو ریاست تسلیم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس پر صدر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، صدر ٹرمپ کے اقدام سے جنگ بندی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

شہبازشریف نے عالمی فورم پر کہا کہ ہمیں غزہ میں ہر صورت جنگ بندی کا راستہ نکالنا ہو گا، پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، فلسطین مزید اسرائیلی زنجیروں میں نہیں رہ سکتا اسے آزاد ہونا ہو گا، پاکستان ان پہلےملکوں میں شامل ہےجس نےفلسطینی ریاست کوتسلیم کیا۔

پاکستان امن چاہتا ہے مگر دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں اپنی جان بچانے والی ننھی ہند رجب کی آواز آج بھی کانوں میں گونجتی ہے، کیا کوئی یہ تصور کر سکتا ہے کہ بچی پر بھی کوئی رحم نہ کرے؟ انسانیت کا یہ المیہ ہے کہ وہ ننھی ہند رجب کو بچانے میں ناکام ہوئی، معصوم بچے کا ننھا تابوت اٹھانا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے بھارتی جارحیت کانشانہ بننے والے 7سالہ ارتضیٰ عباسی کا تابوت اٹھانے سے تکلیف ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں