The news is by your side.

Advertisement

شریف خاندان نے زکوۃ خیرات کی رقم کو بھی نہ چھوڑا، وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ کیلبری کوئین اور اُس شریف خاندان سے ہے جس نے زکوۃ خیرات کی رقم کو بھی نہ چھوڑا۔

شہبازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ کےانکشاف پرفیصل واوڈا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے ملک کو تو لوٹا ہی اس کے ساتھ انہوں نےزکوۃ خیرات کے پیسے پر بھی ہاتھ صاف کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بےایمان شہباز اور اُن کے فرار ہونے والے خاندان نےزلزلہ زدگان کوبھی نہ بخشا،پی پی دورمیں بھی سیلاب زدگان کے لئےعطیہ کیاگیا ہاربیگم کو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے نام پہ قوم کو لوٹا گیا، عوام اپنے آشیانے کے انتظار میں رہے  اور آشیانہ اسکینڈل سامنے آیا، شہباز شریف نےزلزلہ متاثرین کی امدادپربھی ہاتھ صاف کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حشرپہ موقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ برطانیہ کی جانب سے دی جانے والی سیلاب زدگان کی امداد میں بھی شہبازشریف نے خردبرد کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں