اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آروائی نیوز سےبات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، نوازشریف کو دھونس نہیں دکھانی چاہیے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ میں اپنی صفائی پیش نہیں کرسکے جبکہ حدیبیہ،پاناما اورایل این جی کیس کا انہیں6 ماہ میں سامنا کرنا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیےان لوگوں نے صرف ایل این جی میں 2 ارب کی کرپشن کی۔
نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ٹکراؤکی پالیسی پرعمل پیرا ہیں جوشروع ہوچکی،انہوں نےکہا کہ یہ لوگ بچنےکے لیے ہر طرح کی کوشش کررہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لیے حکومتی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے