اسلام آباد :سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13 سے17 ماہ ہی چلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ داریہ ہی جماعتیں ہیں جوآج درستگی کی بات کرتی ہیں، 9 مئی کے واقعات پر کہا جاتا ہے پی ٹی آئی نےا نتہائی غلط کام کیا، ن لیگ نےبھی آرمی چیف کےجہازکوہائی جیک کرنےکی کوشش کی تھی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بند کر دیا گیا اور ن لیگ کومیڈل پہنائےجارہےہیں، ملک میں نظام ہی تباہ ہےتودرستگی کیسےہوسکتی ہے۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ پہلےہی تاثر دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف جیل نہیں جائیں گے، پی ڈی ایم حکومت نے16ماہ میں اپنےکیسزمعاف کرانےکےعلاوہ کیاکیاہے؟ ن لیگ بیانیہ تنقید تک لائے گی اوراس کےعلاوہ کچھ نہیں کرےگی۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے میں پی ٹی آئی حکومت ملوث تھی۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 35 دن میں جمہوری نظام کیساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا، اس کے بارےمیں مزید وضاحت 36 ویں دن کروں گا، نظام کواب صفائی کی ضرورت ہے، جمہوریت بھی رہے گی اورصفائی کی بھی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نےسسٹم کااپنےبچوں کیساتھ سلوک ایساہی دیکھناہےتواب کھڑاہونا ہوگا، میں نے کہا ہے نواز شریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13 سے17 ماہ ہی چلیں گے۔