جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کے لیے امریکی یونیورسٹی کی جانب سے اہم اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (01 اکتوبر 2025): پاکستان کے لیے اعزاز کی خبر ہے کہ شہر قائد سے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کو ملائیشیا میں امریکی یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ایک امریکی یونیورسٹی کی طرف سے کراچی سے منتخب نوجوان ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔

شارق جمال اعزازی ڈگری سٹیسیا یونیورسٹی امریکا

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا، یہ کانفرنس ایشین پیسفک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں قائم معروف یونیورسٹی سٹیسیا کی جانب سے نوجوان رکن اسمبلی کو ڈگری دی گئی۔

شارق جمال کو یہ ڈگری نوجوانوں کی قیادت اور عوامی خدمات کے اعتراف کے طور پر دی گئی ہے، اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ممالک کے نمائندوں اور طلبہ نے شرکت کی، رکن سندھ اسمبلی نے کہا ’’یہ میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔‘‘

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں