تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شارجہ، ڈبل روٹی کو ہاتھ لگا کر چیک کرنا مہنگا پڑ گیا

شارجہ: یو اے ای میں بیکری کے مالک کو انگلی سے ڈبل روٹی چیک کرنا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں بیکری کے مالک نے پہلے اپنی انگلی چاٹی اس کے بعد جاکر اسی انگلی سے ڈبل روٹی کو چیک کرنے لگا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

شارجہ کے رہائشی وکیل ابراہیم الحسینی کے مطابق میں نے بیکرز کو یہ حرکت کرتے ہوئے دیکھا اور ویڈیو محفوظ کرکے فوری متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔

الحسینی کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے بات کرنا یا اس کے کام میں مداخلت کرنا مناسب نہ سمجھا اور مجاز حکام کے سامنے ساری صورتحال کو ثابت کرنے کے لیے اس کے عمل کو ریکارڈ کرنے کو ترجیح دی۔

میں نے بیکر کو خبردار کیے بغیر فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کو ترجیح دی کیونکہ ریاست نے لوگوں اور دکانوں کو آگاہ کیا ہے اور ان کرونا وائرس کے پیش نظر ان کو صحیح طریقے سے کام کرنے کی رہنمائی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

اتھارٹی نے ویڈیو کے مندرجات کی تصدیق کے بعد شارج ہبلدیہ نے الغرب بیکری سے تمام مصنوعات ضبط کرلیں۔

میونسپل انتظامیہ نے مزید کارروائی کے لیے شارجہ بلدیہ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کیا گیا جو شٹ ڈاؤن کے احکامات جاری کرتی ہے۔
بلدیہ عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ صارفین کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور وہ صحت کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے معمول کے معائنے کے دوروں کے ذریعے اس کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -