تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کرڈالی

شارجہ: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہزاروں ایکڑ ریگستان کو نخلستان میں بدلتے ہوئے تاریخ رقم کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ریگستان میں گندم کی فصل کی ہریالی نے صرف ایک ماہ کے عرصے میں 400 ہیکٹر پر مشتمل اس وسیع و عریض علاقے کو نخلستان میں تبدیل کردیا ہے۔

گزشتہ روز شارجہ حکومت کے میڈیا بیورو نے شارجہ کے حکمران کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ملیحۃ کے علاقے میں قائم کیے گئے گندم کے اس فارم کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں وسیع و عریض ریگستانی علاقے میں گندم کی ہری بھری فصل دیکھی جا سکتی ہے جس کے باعث یہ علاقہ ایک نخلستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح گذشتہ سال نومبر میں کیا تھا۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے جو کہ دو ہزار چوبیس میں شروع ہوگا،880 ہیکٹر پر فصل کاشت کی جائے گی اور 2025 تک اسے 1400 ہیکٹر تک پھیلایا جائے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے 13 میٹر پائپ لائنوں کی مدد سے فصلوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے، اپنے دورے کے دوران شیخ سلطان نے جدید ترین ایریگیشن اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا جو گندم کے اس فارم کو چھ بڑے سکشن پمپ کی مدد سے دن بھر 60 مکعب میٹر پانی فراہم کرتا ہے۔

یہ پانی حمدۃ اسٹیشن سے 13 کلومیٹر طویل کنویئر پائپ لائن کے ذریعے فارم تک پہنچایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سالانہ 1.7 ملین ٹن گندم درآم کرتا ہے جبکہ اس کی کل ضروریات 3.30 ملین ٹن ہے۔

Comments

- Advertisement -