تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شارجہ : کنسٹرکشن ورکرز میں گرم کپڑوں سے بھر 500 سے زائد بیگز تقسیم

شارجہ حکام نے کنسٹرکشن کمپنیز کے ملازمین کو گرم ملبوسات اور سردی سے بچانے والی دیگر اشیاء بطور تحفہ فراہم کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پانچ سو سے زائد گرم ملبوسات اور دیگر اشیاء کےبیگز شارجہ کی لیبر اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حاکم شارجہ شیخ سلطان کی ہدایت پر تقسیم کیے گئے۔

لیبر اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرملکی ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گرم کپڑوں کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر سربراہ یوسف القسیر کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن ملازمین میں گرم کپڑوں کی تقسیم کا مقصد ملازمین کا خیال رکھنا ہے کیوں کہ ہماری ریاست کی تعمیر و ترقی میں دل جمی سے کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شارجہ کے حاکم شیخ سلطان القاسمی نے کنسٹرکشن ملازمین کو شہر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -